Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مادرِ وطن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مادرِ وطن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا

FacebookTwitter

تاثیر 21 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،21مئی:وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشیتم میں کہا کہ ہماری مادرِ وطن عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ جرات، قوت اور عالمگیر فلاح و بہبود کی مقدس سرزمین رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنی نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم وراثت اور قدیم ثقافت کی یہ مقدس دھرتی ہمیشہ ہر ایک کو خوشی اور خوشحالی سے آباد رکھے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر سنسکرت سبھاشیتم پوسٹ کیا جس کا مفہوم ہے کہ ،''ہماری مادرِ وطن عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ جرات، طاقت اور عالمگیر فلاح و بہبود کی مقدس سرزمین رہی ہے۔ عظیم وراثت اور قدیم ثقافت کی یہ پاک دھرتی ہمیشہ ہر ایک کو خوشی اور خوشحالی سے آباد رکھے، یہی میری دعا ہے۔''

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily