Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سی بی ایس ای کی سہ لسانی پالیسی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

سی بی ایس ای کی سہ لسانی پالیسی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

FacebookTwitter

تاثیر 22 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 مئی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی نئی سہ لسانی پالیسی پالیسی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گی۔ سینئر وکیل مکل روہتگی نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ سی بی ایس ای کی نئی سہ لسانی پالیسی کی پالیسی میں نویں جماعت سے دو اضافی زبانوں کا مطالعہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان تین زبانوں میں سے دو ہندوستانی زبانوں کا مطالعہ ضروری ہے۔ روہتگی نے دلیل دی کہ اچانک نویں جماعت کے طلبا کو دو اضافی زبانیں پڑھنے کی ضرورت پڑنے سے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری متاثر ہو سکتی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily