Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دہلی ہائی کورٹ نے عمر خالد کو تین دن کی مشروط عبوری ضمانت دی

دہلی ہائی کورٹ نے عمر خالد کو تین دن کی مشروط عبوری ضمانت دی

FacebookTwitter

تاثیر 22 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 مئی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی تشدد معاملہ کے ملزم عمر خالد کو تین دن کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے عمر خالد کو یکم جون سے 3 جون تک عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے عمر خالد کی یکم جون کو صبح 7 بجے رہائی اور 3 جون شام 5 بجے تک جیل میں خودسپردگی کا حکم دیا۔ عدالت نے عمر خالد کو ایک لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ عمر خالد اپنی عبوری ضمانت کے دوران دہلی-این سی آر سے باہر سفر نہیں کریں گے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ عمر خالد اسپتال سے باہر نہیں جائیں گے اور اپنے ساتھ صرف ایک موبائل فون رکھیں گے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily