Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والے دو پاکستانی شہری گرفتار

غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والے دو پاکستانی شہری گرفتار

FacebookTwitter

تاثیر 22 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 22 مئی: بی ایس ایف کے اہلکاروں نے دو پاکستانی شہریوں اور ان کی نجی گاڑی کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان-پاکستان سرحد سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ دونوں افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لاہور کے رہائشی ہیں اور ان سے اس وقت وسیع پیمانے پرتفتیش جاری ہے۔

بی ایس ایف کے مطابق دونوں پاکستانی شہری پاکستان کے علاقے قصور میں دکانوں کو مختلف اشیا فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ وہ اپنی پرائیویٹ گاڑی میں سرحدی علاقے کی طرف آئے اور کسی غلطی یا کسی اور وجہ سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوگئے جہاں انہیں سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد سلیم ولد نذیر احمد (60 سال) ساکن نشتر کالونی فیروز پور روڈ لاہور اور امیر نواز ولد محمد نواز ساکن جشین ٹاؤن گجی روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily