Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کرناٹک کے کلبرگی میںخوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

کرناٹک کے کلبرگی میںخوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

FacebookTwitter

تاثیر 23 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کلبرگی، 23 مئی: کرناٹک میں کلبرگی ضلع کے چتّا پور تعلقہ کے لاڈلا پور گاؤں کے قریب جمعہ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ کروزر گاڑی اور تیز رفتار ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔

مرنے والے چتا پور تعلقہ کے انگلگی گاؤں کے رہنے والے بتائے گئے ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ان کی شناخت ٹولو پاشا (27)، محبوب (45)، حسینی بودن شاہ (48)، رسول بی (42) اور فاطمہ (38) کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، انگلگی گاؤں کے ایک بیمار شخص کو علاج کے لیے یادگیر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کو اسپتال میں بھرتی کرنے کے بعد، کنبہ کے لوگ کروزر گاڑی میں اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ کل دیر رات لاڈلا پور گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے کروزر کو ٹکر مار دی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily