FacebookTwitter
تاثیر 23 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 23 مئی: جموں شہر کے مضافاتی علاقے میراں صاحب میں ایک مشتبہ منشیات فروش کی مبینہ جائیداد کے خلاف جاری انہدامی کارروائی کے دوران پولیس نے قومی پرچم کے احترام میں کچھ دیر کے لیے کارروائی روک دی۔ حکام کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے عمارت کے اندر موجود دو ٹیبل ٹاپ ترنگے باعزت طریقے سے باہر نکالنے کے بعد ہی انہدامی مہم دوبارہ شروع کی۔

