Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سڑک کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوبنے سے دو بچے کی موت

سڑک کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوبنے سے دو بچے کی موت

FacebookTwitter

تاثیر 23 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سہرسہ، 23 مئی: سڑک کے کنارے پانی بھرے گڑھے میں ڈوب کر دو بچے کی موت ہوگئی۔ دونوں کی شناخت ضلع کے پتر گھاٹ تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 9 کے دھابولی ٹولہ مانک پور پٹی کے رہنے والے جئے کمار سدا کے ڈھائی سالہ بیٹے دیویانشو کمار اور رام کمار سدا کی دو سالہ بیٹی شویتا کماری کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بچے ہفتہ کی صبح کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔ یہ خاندان قریبی گاؤں میں کام پر گیا ہوا تھا۔ گھر واپس آکر سب نے اپنے بچوں کی تلاش شروع کردی۔ کہیں پتہ نہیں چلنے پر شبہ ہونے پر گھر کے قریب ہی پابنی بھرے گڑھے میں گاؤں والوں کی مدد سے تلاش کرنے پر دونوں بچے کو برآمد کیا گیا۔ دونوں بچوں کو پانی سے نکال کر پرائمری ہیلتھ سینٹر پتر گھاٹ لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily