Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
راہل گاندھی کے ایک سال میں حکومت گرنے والے بیان پر بی جے پی حملہ آور

راہل گاندھی کے ایک سال میں حکومت گرنے والے بیان پر بی جے پی حملہ آور

FacebookTwitter

تاثیر 24 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 مئی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر ان کے اس بیان پر حملہ کر رہی ہے کہ مودی حکومت اگلے سال کے اندر گر جائے گی۔ مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے راہل گاندھی کے بیان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش قرار دیا۔

پیوش گوئل نے کہا کہ راہل گاندھی کا بیان ملک کے خلاف کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے نام نہاد ٹول کٹ ایجنڈا کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چونکہ کانگریس بی جے پی کو جمہوری طریقے سے شکست دینے میں ناکام ہے، اس لیے اب ملک میں عدم استحکام اور انارکی پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے اور عوام کانگریس کی سیاست کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily