Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیپال کی حکمراں جماعت کے صدر روی لامیچھانے کا دورہ بھارت طے

نیپال کی حکمراں جماعت کے صدر روی لامیچھانے کا دورہ بھارت طے

FacebookTwitter

تاثیر 24 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کاٹھمنڈو، 24 مئی:نیپال کی برسراقتدارراشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے صدر روی لامیچھانے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ بالیندر شاہ کی قیادت میں آر ایس پی کی حکومت بنانے کے بعد سے لامیچھانے ہندوستان کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہوں گے۔ وہ ہندوستان کی وزارت خارجہ کی دعوت پر اگلے ہفتے دہلی کا دورہ کرنے والے ہیں۔

1سے 2 جون کو طے شدہ اس دورے کے دوران، لامیچھانے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ تاہم اس اعلیٰ سطحی ملاقات کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ آر ایس پی کے رہنماؤں نے اطلاع دی ہے کہ لامیچھانے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر، دیگر وزراء اور خارجہ سکریٹری وکرم مصری سمیت کئی سینئر عہدیداروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily