Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مودی، برلا، راج ناتھ سنگھ نے گڈکری کو سالگرہ کی مبارکباد دی

مودی، برلا، راج ناتھ سنگھ نے گڈکری کو سالگرہ کی مبارکباد دی

FacebookTwitter

تاثیر 27 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 مئی:وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اور کئی دیگر رہنماؤں نے مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کی سراہناکی۔ وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ گڈکری ہندوستان کو جدید انفراسٹرکچر اور بہتر کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔

لوک سبھا اسپیکر برلا نے گڈکری کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں، ان کی اچھی صحت اور خوشگوار زندگی کے لیے دعا کی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گڈکری کو ایک "متحرک پارٹنر" قرار دیا اور کہا کہ وہ ملک میں عالمی معیار کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily