Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سری لنکا اب یکم جون سے نیپالی سیاحوں کو مفت ویزا فراہم کرے گا

سری لنکا اب یکم جون سے نیپالی سیاحوں کو مفت ویزا فراہم کرے گا

FacebookTwitter

تاثیر 27 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کاٹھمانڈو، 27 مئی: سری لنکا نے نیپالی شہریوں کے لیے مفت سیاحتی ویزا کا نظام نافذ کیا ہے۔ نیپالی شہریوں کو اب مفت سیاحتی ویزا (الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی - ای ٹی اے) دیا جائے گا۔ سری لنکا کی حکومت نے یہ نئی سہولت نیپال سمیت 40 ممالک کے شہریوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کاٹھمانڈومیں سری لنکا کے سفارت خانے نے بتایا ہے کہ یہ نظام یکم جون سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ اس نئی شق کے تحت سیاحتی مقاصد کے لیے سری لنکا کا سفر کرنے والے نیپالی شہری 30 دن کا ڈبل انٹری ٹورسٹ ویزا مکمل طور پر مفت حاصل کر سکیں گے۔ پہلے اس ویزا کے لیے ایک مقررہ فیس درکار تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily