Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دہلی میں دہشت گردی کی بڑی سازش کا پردہ فاش، نو افراد گرفتار

دہلی میں دہشت گردی کی بڑی سازش کا پردہ فاش، نو افراد گرفتار

Taasir Urdu Daily 4 months ago

FacebookTwitter

تاثیر 30 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،30مئی: دہلی میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پاکستان کی جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی اور ممبئی انڈرورلڈ نیٹ ورک سے منسلک نو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزموں کو دہلی میں اہم تنصیبات اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔

سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع ملنے کے بعد اسپیشل سیل نے ایک خفیہ کارروائی میں پورے ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اور انڈرورلڈ نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ان کی سرگرمیوں پر طویل عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔ تفتیشی ایجنسیاں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ملزم نے اب تک کس سطح تک سازش کو انجام دینے کی تیاری کی تھی اور ان کے نیٹ ورک میں اور کون ملوث ہے۔ اس سلسلے میں اسپیشل کمشنر آف پولیس، اسپیشل سیل پریس کانفرنس کرکے اس کے بارے میں تفصیل سے جانکاری فراہم کریں گے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily