Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
چیف جسٹس سوریہ کانت نے سپریم کورٹ کے پانچ نئے ججوں کو حلف دلایا

چیف جسٹس سوریہ کانت نے سپریم کورٹ کے پانچ نئے ججوں کو حلف دلایا

FacebookTwitter

تاثیر 02 جون۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 جون: سپریم کورٹ میں پانچ نئے ججوں کا تقرر ہوا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے منگل کو ان پانچ ججوں کو حلف دلایا۔ ان پانچ ججوں کی شمولیت سے سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 37 ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس نے جسٹس شیل ناگو، جسٹس شری چندر شیکھر، جسٹس سنجیو سچدیوا، جسٹس ارون پلی، اور جسٹس وی موہن کو سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر حلف دلایا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو ان ججوں کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا تھا۔ سپریم کورٹ کولیجیم نے 22 اور 27 مئی کو ہونے والی میٹنگوں کے دوران ان ججوں کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily