Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مسافروں سے بھری کشتی گنگا کے بیچ میں ہوئی خراب ، ایس ڈی آر ایف نے بچا یا

مسافروں سے بھری کشتی گنگا کے بیچ میں ہوئی خراب ، ایس ڈی آر ایف نے بچا یا

Taasir Urdu Daily 4 months ago

FacebookTwitter

تاثیر 02 جون۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 2 جون:وکرم شیلا پل کو نقصان کے بعد بھاگلپور سے نوگچھیا تک کشتی سے سفر کرنے والے مسافروں کی جان خطرے میں ہے۔ گنگا کے درمیان مسافروں سے بھری کشتیاں اکثر خراب ہو جاتی ہیں۔ منگل کے روز مہادیو پور گھاٹ سے براری گھاٹ جانے والی ایک بڑی کشتی گنگا کے بیچ میں خراب ہو گئی۔

جیسے ہی کشتی کا انجن رکا، وہ ندی کے تیز بہاؤمیں بہنے لگی، انجینئرنگ کالج کی طرف بڑھنے لگی۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تمام مسافروں کو بحفاظت نکال کر براری گھاٹ پہنچایا۔
بتایا جاتا ہے کہ مہادیو پور گھاٹ سے براری گھاٹ کے لیے روانہ ہونے والی کشتی میں بڑی تعداد میں مسافر سوار تھے۔ دوران سفر کشتی کا انجن اچانک بند ہو گیا۔ انجن بند ہوتے ہی کشتی گنگا میں بہنے لگی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کئی مسافروں نے فوری طور پر انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر انسپکٹر نیلو کی قیادت میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ٹیم نے پہلے کشتی کی حالت کا جائزہ لیا اور پھر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily