Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی افسر زخمی

ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی افسر زخمی

Taasir Urdu Daily 2 weeks ago

FacebookTwitter

تاثیر 3 جولائی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 03 جولائی:راجوری ضلع کے جھنگڑ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب معمول کی گشت کے دوران بارودی سرنگ کے اچانک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار معمول کی علاقے کی نگرانی اور سرچ آپریشن پر مامور تھے کہ اس دوران ایک بارودی سرنگ اچانک پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 14 آسام رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار ہیتیشور گوگوئی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمی جے سی او کو ساتھی اہلکاروں نے فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کمانڈ اسپتال ادھم پور ریفر کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افسر طبی نگرانی میں ہیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily