Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ کی بیوی سفینہ بیگ کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت

سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ کی بیوی سفینہ بیگ کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت

Taasir Urdu Daily 2 weeks ago

FacebookTwitter

تاثیر 8 جولائی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سری نگر، 08 جولائی:ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ کی سابق چیئرپرسن اور پی ڈی پی کے شریک بانی اورسابق نائب وزیراعلی مظفر حسین بیگ کی اہلیہ سفینہ بیگ نے بدھ کو سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ سفینہ، جو اپنے حامیوں کے ساتھ تھی، نے این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ، دیہی ترقی کے وزیر جاوید احمد ڈار، سینئر قائدین علی محمد ساگر، چودھری محمد رمضان اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

سفینہ کی شمولیت کو بارہمولہ ضلع میں نیشنل کانفرنس کے لیے ایک کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں پارٹی نے 2024 کے انتخابات میں 7 میں سے 6 اسمبلی سیٹیں جیتی تھیں۔سفینہ کے شوہر، مظفر حسین بیگ، جو پی ڈی پی کے بانیوں میں سے ایک تھے، پی ڈیپی-کانگریس اتحاد میں نائب وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے جب غلام نبی آزاد اس اتحاد کی سربراہی کر رہے تھے۔ مظفر بیگ نے بارہمولہ سے 2002 اور 2008 کے اسمبلی انتخابات اور بارہمولہ پارلیمانی سیٹ سے 2014 کا لوک سبھا الیکشن بھی جیتا تھا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily