Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
طلباء  پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے گی سی جے پی

طلباء پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے گی سی جے پی

FacebookTwitter

تاثیر 24 جولائی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 جولائی: سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے دوران طلباء کے ساتھ بربریت کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے گی۔سی جے پی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے جمعہ کو دہلی کے جنتر منتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، "ہم 20 جولائی کو آر اے ایف اور دہلی پولیس کی طرف سے کی گئی بربریت کوایسے ہی نہیں جانے دیں گے۔ اور ہر ایک افسر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ جن افسروں نے مظاہرین پر حملہ کیا اور خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی ،انہیں جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ ہم ذمہ دارلوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایک ویب سائٹ لانچ کی جائے گی تاکہ ہر شخص ایسے افسروں کی فوٹو اور ویڈیو اپلوڈ کر سکے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily