Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سرکاری ملازمین کو ڈی اے دینے پر بی جے پی کا پنجاب حکومت پر حملہ، حکومت ملازمین کے ساتھ کھیلواڑکررہی ہے

سرکاری ملازمین کو ڈی اے دینے پر بی جے پی کا پنجاب حکومت پر حملہ، حکومت ملازمین کے ساتھ کھیلواڑکررہی ہے

Taasir Urdu Daily 3 weeks ago

FacebookTwitter

تاثیر 27 اگست۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 اگست:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) کے معاملے پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت اور اروند کیجریوال پر شدید حملہ کیا۔ کیجریوال کو "پنجاب کا سپر سی ایم" قرار دیتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ تین لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین کا زیر التواء ڈی اے کب جاری کیا جائے گا۔

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ پنجاب میں تین لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین مختلف مقامات پر دھرنا دے رہے ہیں، جن میں تقریبا 35 فیصد خواتین ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی نے 18 فیصد ڈی اے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کا ڈی اے 24 گھنٹے کے اندر جاری نہ کیا گیا تو یہ واضح ہو جائے گا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت ملازمین کے وقار اور حقوق کے ساتھ کھیلواڑ کررہی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily