Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کیلئے کام کر رہا ہے: نیتن یاہو

اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کیلئے کام کر رہا ہے: نیتن یاہو

FacebookTwitter

تاثیر 03 ستمبر۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب ،03ستمبر:اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میری ہدایت پر اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔غزہ سے متعلق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غیر عسکری بنانا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تباہ شدہ غزہ کو تقسیم کرنے والی یلو لائن کے دورے کے موقع پر اپنے مذموم مقاصد کا اظہار بھی کیا۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ 60 فیصد غزہ پر ہمارا قبضہ ہے اور ہم مزید آگے بڑھنے والے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily