Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دہلی کا ستیہ نکیتن پی جی حادثہ: عدالت نے عمارت کے مالک مہیش گپتا کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیجا

دہلی کا ستیہ نکیتن پی جی حادثہ: عدالت نے عمارت کے مالک مہیش گپتا کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیجا

FacebookTwitter

تاثیر 08 ستمبر۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 ستمبر: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جنوبی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں منہدم ہونے والی عمارت کے مالک مہیش گپتا کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ کل دیررات ڈیوٹی مجسٹریٹ بھویا کرہیل نے مہیش گپتا کے والدین ہری رام گپتا اور ارملا گپتا کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

تینوں ملزموں کو 7 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق عمارت کا کنکشن ہری رام گپتا کے نام پر تھا اور عمارت ارملا گپتا کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ اس عمارت میں چلنے والے پی جی کا انتظام مہیش گپتا نے کیا تھا۔ ہری رام گپتا کی عمر 81 سال ہے جبکہ ارملا گپتا 75 اور مہیش گپتا 52 سال کے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily