FacebookTwitter
تاثیر23 اکتوبر۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ضلع سیوان سے ایک بڑی اور دردناک خبر سامنے آئی ہے۔ ضلع کے جامو بازار تھانہ علاقے کے تحت آنے والے الماپور گاؤں میں غیر قانونی طور پر پٹاخے بنانے کے دوران ایک مکان میں زبردست دھماکہ ہوگیا۔ اس طاقتور دھماکے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔
اس بھیانک حادثے کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد، یعنی شوہر، بیوی اور ان کی بیٹی کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی۔ اس المناک سانحے کے بعد پورے خاندان اور گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے اور ہر کوئی اس واقعے سے سکتے میں ہے۔

