Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 1,344 لاشیں برآمد، 4,996 لوگ اب بھی لاپتہ

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 1,344 لاشیں برآمد، 4,996 لوگ اب بھی لاپتہ

FacebookTwitter

تاثیر 06 ستمبر۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کاٹھمنڈو، 06 ستمبر: نیپال کی حکومت کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کے بعد جاری تلاش، بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں اب تک 1,344 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ تاہم، ان میں سے صرف 18 کی شناخت ہوئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق رسووا میں 163، نواکوٹ میں 195، دھادنگ میں 67، گورکھا میں 74، تناہون میں 38، نوالپراسی ایسٹ میں 222، نوالپراسی ویسٹ میں 220 اور چتون میں 362 لاشیں برآمد ہوئیں۔
اس دوران تقریباً 4,996 افراداب بھی لاپتہ ہیں۔ اس تعداد میں راسووا سے تقریباً 1,967 نیپالی شہری اور نواکوٹ سے 2,340 افرادکے ساتھ ساتھ تقریباً 589 غیر ملکی شہری اور تقریباً 100 سکیورٹی اہلکار اور عملہ کے ارکان شامل ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily