Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
الیکشن کمیشن نے 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر کا اعلان کیا

الیکشن کمیشن نے 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر کا اعلان کیا

FacebookTwitter

تاثیر 14 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 مئی :۔ الیکشن کمیشن نے 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کرنے سے متعلق خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ایس آئی آر کے پہلے دو مرحلوں میں 13 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 59 کروڑ ووٹر شامل تھے۔ تیسرے مرحلے میں ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ کو چھوڑ کر پورا ملک شامل ہوگا۔

ان ریاستوں اور علاقوں میں آندھرا پردیش (4,16,16,061)، اروناچل پردیش (8,87,607)، چندی گڑھ (5,18,663)، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو (4,27,849)، ہریانہ (2,06,63,155)، جھارکھنڈ (2,64,89,777)، کرناٹک (5,55,74,064)، مہاراشٹر (9,86,64,413)، منی پور (20,91,999)، میگھالیہ (23,43,252)، میزورم (8,75,004)، ناگالینڈ (13,56,858)، دہلی (1,48,23,234)، اڈیشہ (3,34,33,659)، پنجاب (2,14,56,297)، سکم (4,71,094)، تریپورہ (28,97,674)، تلنگانہ (3,39,20,705) اور اتراکھنڈ (79,76,466) ووٹر شامل ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily