Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حالیہ امریکی حملوں میں 18 افراد شہید، 142 زخمی ہوئے: ایران

حالیہ امریکی حملوں میں 18 افراد شہید، 142 زخمی ہوئے: ایران

FacebookTwitter

تاثیر 03 ستمبر۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تہران ،03ستمبر:امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی کی کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہو پائی ہیں ۔امریکہ نے حالیہ دنوں میں ایران پر متعدد حملے کئے ہیں۔جن میں ایران کو جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے بتایا ہے کہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔

حسین کرمانپور نے بتایا کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 61 خواتین اور 44 کم عمر افراد شامل ہیں، جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily