Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
خواتین  ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستانی ٹیم  کا اعلان، ڈیانا بیگ کی واپسی

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، ڈیانا بیگ کی واپسی

FacebookTwitter

تاثیر 16 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 مئی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اور آئرلینڈ میں ہونے والی سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سہ ملکی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی اور اسے ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

فاطمہ ثنا کو ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایمن فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی بار خواتینٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی۔
زمبابوے کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم سے صرف عنبر کائنات کو باہر کیا گیا ہے جب کہ تجربہ کار تیز گیندباز ڈیانا بیگ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ چھ کھلاڑیوں کو ریزرو لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily