FacebookTwitter
تاثیر 15 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد ، 15 مئی:الیکشن کمیشن آف انڈیانے تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش کے بشمول 16 ریاستوں اور3 مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تیسرے مرحلہ کے تحت فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی مہم ایس آئی آر کا اعلان کیا ہے جس پر30 مئی سے مرحلہ وارعمل آوری ہوگی۔ تیسرے مرحلہ کے تحت الیکشن کمیشن ملک کی تمام ریاستوں میں فہرست رائے دہندگان پرنظرثانی کا عمل مکمل کرلے گا۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے علاوہ دہلی، اڈیشہ، میزورم، سکم، منی پور، اتراکھنڈ، ا?ندھراپردیش، اروناچل پردیش، ہریانہ، چندی گڑھ، پنجاب، کرناٹک، میگھالیہ، مہاراشٹرا، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، تریپورہ، دادر اور نگر حویلی اور دمن اینڈ ڈیو میں مختلف مراحل میں ایس ا?ئی ا?ر مہم چلائی جائے گی۔

