Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جے ڈی یو کے ایم ایل اے پپو پانڈے کو زمین پر قبضہ معاملے میں 27 مئی تک ملی راحت

جے ڈی یو کے ایم ایل اے پپو پانڈے کو زمین پر قبضہ معاملے میں 27 مئی تک ملی راحت

FacebookTwitter

تاثیر 19 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوپال گنج، 19 مئی:بہار کے گوپال گنج ضلع میں سرخیوں میں رہے 16 ایکڑ زمین قبضہ معاملہ میں منگل کے روز سول کورٹ واقع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی جے۔3) اور ایم پی-ایم ایل اے خصوصی عدالت نے کورٹ سے جے ڈی یو کے ایم ایل اے امریندر کمار پانڈے عرف پپو پانڈے کو راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر لگی روک کو 27 مئی تک برقرار رکھا ہے۔ وہیں اس معاملے میں نامزد دیگر ملزم ستیش پانڈے اور چارٹرڈ اکاو?نٹنٹ راہل تیواری کی پیشگی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

یہ معاملہ کوچائے کورٹ تھانہ علاقے کے تحت بیلوا گاو?ں میں 16 ایکڑ اراضی پر مبینہ طور پر ناجائز قبضے سے متعلق ہے، جو کچھ عرصے سیسرخیوں میں ہے۔ متاثرین کا الزام ہے کہ زمین پر جبری قبضے کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ یہ بھی الزام ہے کہ مبینہ لینڈ مافیا کو ایم ایل اے پپو پانڈے، ان کے بھائی ستیش پانڈے اور سی اے راہل تیواری نے تحفظ فراہم کیا تھا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily