FacebookTwitter
تاثیر 19 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 19 مئی: بہار سمیت ملک بھر میں آن لائن کمپنیوں کی طرف سے دوا کی گھر گھر سپلائی کے خلاف ملک بھر کی دوا دکانیں 20مئی کو 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گی۔ اس سلسلے میں بہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرسنا کمار سنگھ نے بتایا کہ آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس کی اپیل کی مکمل حمایت کی ہے۔ "ریاست میں تمام 40,000 سے زیادہ دوا کی دکانیں 19 مئی کی آدھی رات 12 بجے سے 20 مئی 2026 کی ا?دھی رات 12:00 بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گی۔"
بہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرسنا کمار سنگھ نے فون پر بتایا کہ انہوں نے مرکزی حکومت سے ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے 20 مئی کو ملک بھر میں دوا کی دکانوں کو بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرسنا کمار سنگھ نے کہا کہ صارفین صحیح ادویات، صحیح قیمتوں پر، صحیح وقت پر چاہتے ہیں۔حالانکہ ادویہ سازی کی اس اہم تجارت میں آن لائن کمپنیاں فرضی، نشہ ا?ور، نقلی اور غیر قانونی دوائیں بڑے پیمانے پر فروخت کر رہی ہیں۔

