Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
لاتور میں 9.12 لاکھ مالیت کا ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو ضبط

لاتور میں 9.12 لاکھ مالیت کا ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو ضبط

Taasir Urdu Daily 3 weeks ago

FacebookTwitter

تاثیر 02 جون۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لاتور، ممبئی ، 2 جون:لاتور ضلع میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے چاکور تعلقہ کے ودول-جانول روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ممنوع قرار دیے گئے گٹکھا اور تمباکو مصنوعات کا بڑا ذخیرہ ضبط کر لیا۔ پولیس نے 2 لاکھ 12 ہزار 450 روپے مالیت کے ممنوعہ گٹکھے اور تمباکو مصنوعات کے علاوہ ان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کی جانے والی 7 لاکھ روپے مالیت کی ماروتی سوزوکی ایرٹیکا کار بھی ضبط کی، جس کے ساتھ مجموعی ضبط شدہ مالیت 9 لاکھ 12 ہزار 450 روپے ہے۔

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے کی رہنمائی اور مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر سدھاکر باوکر کی ہدایات پر پولیس ٹیم ضلع بھر میں گشت کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی تھی۔ اسی دوران چاکور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ودول گاؤں کے قریب خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ودول سے جانول روڈ پر ایک سفید رنگ کی ماروتی سوزوکی ایرٹیگا کار کے ذریعے بڑی مقدار میں ممنوعہ گٹکھا فروخت کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily