Wednesday, 02 Dec, 12.45 pm Taasir Urdu Daily

صفحۂ اول
وزیراعلیٰ کی ہدایت پربھوکے پیٹ سو رہے مزدوروں کو ملی راحت

Taasir Urdu News Network | Ranchi (Jharkhand) on 02-December-2020

رانچی: وزیر اعلی ہیمنت سورین کی ہدایت کے بعد بیڑو کے چنگنی گاؤں کے باشندے غریب مزدوروں کو جھارکھنڈ ریاست غلہ تحفظ منصوبہ سے جوڑ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی کو ڈپٹی کمشنر، رانچی نے اطلاع دی کہ چنگنی گاؤں کے سبھی مزدوروں و دیہی باشندوں کو جھارکھنڈ ریاست غلہ تحفظ منصوبہ کے تحت ترجیحی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ بلاک ترقیاتی آفیسر، بیڑو اور بلاک سپلائی آفیسر بیڑو کے ذریعہ گاؤں کا دورہ کر سبھی مستفیدین کے درمیان غلہ تقسیم کر دیا گیا ہے-بھوکے پیٹ سو رہے ہیں دیہی باشندے:وزیر اعلی کو یہ اطلاع دی گئی کہ رانچی کے بیڑو بلاک واقع چنگنی گاؤں کی جدی اورائن ، بیگو اورائن ، گندو اوراوں و دیگر کو کھانا نہیں مل رہا ہے کیونکہ انکے پاس راشن کارڈ نہیں ہے، جس سے انہیں کھانے کی دشواری ہو رہی ہے۔ مزکورہ اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعلی نے معاملے کی تحقیقات کر لوگوں کو مدد کرنے اور دیگر ضروری سبھی سرکاری منصوبوں سے بھی لوگوں کو جوڑنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کو دی تھی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily
Top