Wednesday, 02 Dec, 6.45 pm Taasir Urdu Daily

صفحۂ اول
ہاتھرس متاثرہ لڑکی کی تصویرشائع کرنے کی پابندی پر سپریم کورٹ کا انکار

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 02-December-2020

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے میڈیا میں ہاتھرگینگریپ متاثرہ لڑکی کی تصویر کی اشاعت کے خلاف درخواست پر مداخلت سے انکار کردیا ہے۔ تاہم عدالت نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ متاثرہ کی تصویر شائع کی گئی۔ جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس رمنا نے کہا کہ ان امور کا قانون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لوگ ایسی چیزیں کرنا چاہتے ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی کا حق۔ اس کے لئے قانون موجود ہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ جسٹس رمنا نے کہاکہ ہم قانون پر قانون نہیں بناسکتے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ہمارے علم میں لانے کے لئے درخواست گزار کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں لیکن ہم اس معاملے میں کوئی قانون نہیں بناسکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں امید اور یقین ہے کہ مدعا علیہ اس پر غور کریں گے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily
Top