Taasir Urdu Daily
Taasir Urdu Daily

چین کا ہائپرسونک میزائل تجربہ ' سپوتنک' جیسا لمحہ تھا: امریکی جنرل

چین کا ہائپرسونک میزائل تجربہ ' سپوتنک' جیسا لمحہ تھا: امریکی جنرل
  • 38d
  • 0 views
  • 0 shares

واشنگٹن ،28؍اکتوبر-امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے چین کے ہائپرسونک میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے ہائپر سونک ہتھیاروں کے سسٹم میں اہم پیش رفت کرلی ہے اور امریکا کے لیے اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔مارک ملی چین کے کامیاب تجربے کی تصدیق کرنے والے پینٹاگون کے پہلے اعلی ترین عہدیدار ہیں۔ انہوں نے بلوم برگ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،''ہم نے جو دیکھا وہ ہائپرسونک ہتھیاروں کے نظام کے ٹیسٹ کا ایک بہت اہم واقعہ تھا اور یہ بہت ہی تشویش ناک ہے۔امریکا کے فوجی سربراہ نے چین کے ہائپر سونک میزائل کے تجربے کا موازنہ سرد جنگ کے دوران خلائی دوڑ میں سوویت یونین کے سبقت حاصل کرلینے سے کیا۔ جنرل مارک ملی کا کہنا تھاکہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ واقعی سپوتنک جیسا لمحہ تھا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس کے انتہائی قریب تر تھا۔سوویت یونین نے سن 1957میں دنیا کے پہلے سیٹیلائٹ سپوتنک کو خلاء میں بھیج کر امریکا کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ اس پیش رفت کے بعد ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی دوڑ میں امریکا کو تکنیکی طورپر پیچھے رہ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔جنرل مارک ملی نے چین کے ہائپر سونک میزائل کے تجربے کی تصدیق اب کی ہے۔ حالانکہ برطانوی اخبار فائنانشیل ٹائمزنے جولائی میں ہی خبر شائع کی تھی کہ چینی فوج نے جوہری صلاحیت والے ہائپر سونک ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔ اخبار نے لکھا تھا کہ اس تجربے نے واشنگٹن کو حیران کردیا تھا۔ فائناننشل ٹائمز کے مطابق میزائل نے کم اونچائی اور آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے زمین کے گرد چکر لگایا۔ تاہم اس کا ہدف محض 30 کلومیٹر دور رہ گیا تھا۔ ہائپر سونک میزائل کی خوبی یہ ہے کہ وہ نہ صرف آواز سے پانچ گنا سے زیادہ تیز رفتار سے سفر کرتا ہے بلکہ اس کا پتہ لگانا اور اسے روکنا بھی زیادہ مشکل ہے۔مستقبل کی جنگی صلاحیتوں کے حوالے سے ا س یکنالوجی پر سب سے زیادہ تیزی سے کام ہورہا ہے اور ہتھیاروں کی اس نئی دوڑ میں چین کی پیش رفت کی خبروں نے امریکا کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں۔ امریکا بھی ہائپرسونک ہتھیاروں پرکام کررہا ہے تاہم جنرل ملی کے مطابق چین جس میعار کو حاصل کرچکا ہے اس میعار کا کوئی تجربہ امریکا ابھی تک نہیں کرسکا ہے۔حالانکہ چین نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دوبارہ قابل استعمال کی جانے والی خلائی گاڑی کا معمول کا تجربہ تھا۔امریکا، روس اور شمالی کوریا ہائپر سونک ٹیکنالوجی کا تجربہ کرچکے ہیں تاہم چین نے اس سال کے اوائل میں جو تجربہ کیا تھا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ طویل دوری کا تجربہ اور بیجنگ کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات مزید کشیدہ ہوئے ہیں۔ چین بحرالکاہل خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے جسے امریکا اور اس کے اتحاد ی اپنے لیے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے چین کے ہائپر سونک تجربات کے بارے میں بدھ کے روز پوچھے جانے پر اس کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چین کی فوجی صلاحیتوں میں کوئی بھی بڑی پیش رفت''خطے اور اس سے باہر کشیدگی کو کم کرنے میں بہت کم مدد کرتی ہے۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Qaumi Awaz
Qaumi Awaz

اہم خبریں: ہندوستان نے دی نیوزی لینڈ کو شکست، دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی

اہم خبریں: ہندوستان نے دی نیوزی لینڈ کو شکست، دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی
  • 11m
  • 0 views
  • 1 shares

ہندوستان نے دی نیوزی لینڈ کو شکست، دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی

دوسرا ٹیسٹ میچ: ہندوستان نے ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 372 رنز بنا کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔

مزید پڑھیں
Lagatar
Lagatar

یوپی: وسیم رضوی اسلام چھوڑ کر ہندو بن گئے? یتی نرسمہانند نے سناتن دھرم میں شامل کرایا:BREAKING

یوپی: وسیم رضوی اسلام چھوڑ کر ہندو بن گئے? یتی نرسمہانند نے سناتن دھرم میں شامل کرایا:BREAKING
  • 9m
  • 0 views
  • 0 shares

LUCKNOW, LAGATAR URDU NEWS

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ پیر کی صبح یتی نرسمہانند سرسوتی نے انہیں غازی آباد کے ڈاسنا مندر میں سناتن دھرم میں شامل کرایا۔ وسیم رضوی نے ہندو بننے کے بعد کہا کہ مجھے اسلام سے نکال دیا گیا ہے، آج سناتن دھرم اپنا رہا ہوں۔ یتی نرسمہانند سرسوتی نے کہا کہ ہم وسیم رضوی کے ساتھ ہیں، وسیم رضوی تیاگی برادری میں شامل ہوں گے۔

بتادیں کہ وسیم رضوی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام چھوڑ کر سناتن دھرم میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب وسیم کے تبدیلی کے بعد یتی نرسمہانند سرسوتی نے کہا- ہم وسیم رضوی کے ساتھ ہیں، وسیم رضوی تیاگی برادری میں شامل ہوں گے۔

حال ہی میں وسیم رضوی نے بھی اپنی وصیت پبلک کی تھی۔ اس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ مرنے کے بعد ان کی تدفین نہ کی جائے بلکہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ان کی تدفین کی جائے اور ان کی لاش کو جلا دیا جائے۔ وسیم رضوی نے کہا تھا کہ یتی نرسمہانند کو چتا کو آگ لگانی چاہیے۔

وسیم رضوی نے کہا تھا کہ کچھ لوگ انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں اور ان لوگوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی لاش کو کسی قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس لیے اس کی لاش کو شمشان گھاٹ میں جلا دینا چاہیے۔

وسیم رضوی جو شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین تھے، ایک عرصے سے بنیاد پرستوں کے نشانے پر ہیں۔ وہ ایک عرصے سے انتہا پسندی کے خلاف کھل کر آواز اٹھا رہے ہیں۔ اسے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل وسیم رضوی نے قرآن مجید کی مبینہ طور پر متنازعہ آیات کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی، ساتھ ہی ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں قرآن سے 26 آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وسیم رضوی مسلم تنظیموں کے نشانے پر ہیں

Dailyhunt

مزید پڑھیں

No Internet connection