Taasir Urdu Daily
Taasir Urdu Daily

سوڈانی فوج کے سربراہ نے چھ سفیر برطرف کردیے

سوڈانی فوج کے سربراہ نے چھ سفیر برطرف کردیے
  • 38d
  • 0 views
  • 0 shares

قاہرہ،28اکتوبر۔سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے بدھ کے روز بتایا ہیکہ فوج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے 6 سوڈانی سفیروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔البرہان نے امریکا، یورپی یونین، قطر، چین اور فرانس میں سوڈانی سفیروں اور جنیوا میں سوڈانی مشن کے سربراہ کو برطرف کر دیا۔ایک سفارتی ذریعے نے منگل کو خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ سوڈان کے 12 ممالک کے سفیروں بہ شمول امریکا، متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس نے پیر کے روز سوڈان کی تازہ ترین پیش رفت کو مسترد کر دیا تھا۔بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے کارکنوں اور فوج کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو نشانہ بناتے ہوئے گرفتاریوں کی مہم تیز کردی۔ یہ احتجاج جنرل عبدالفتاح البرہان کے فیصلوں کو مسترد کرنے والے عوامی احتجاج کا حصہ ہے جوپورے خرطوم میں پھیلی ہوئی ہے۔دوسری طرف سوڈان کی فوج پربیرون ملک ے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ افریقی یونین نے سوڈان کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ عالمی بینک نے شدید اقتصادی بحران میں پھنسے اس ملک کی امداد روک دی ہے۔عبوری عمل میں اپنے سویلین شراکت داروں کو بے دخل کرنے کے بعد یک طرفہ طور پر اقتدار سنبھالنے والی فوج نے برطرف وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو،جنہیں پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا، کو ان کے گھر واپس بھیج کر بین الاقوامی تنقید کم کرنے کی کوشش کی ہے۔تاہم حمدوک کے دفتر نے کہا کہ وہ اب بھی سخت پہرے میں ہیں"۔دفتر کا کہنا ہوئے کہ متعدد وزراء اور سیاسی رہ نما اب بھی نامعلوم مقامات پر زیر حراست ہیں۔ادھر اپوزیشن کو خاموش کی کوشش جاری ہے۔ امہ پارٹی کے نائب سربراہ صدیق المہدی ک اور فورسز فار فریڈم اینڈ چینج اتحاد کے ایک رہ نما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے فوج سے اقتدار سول قیادت کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔بدھ کے روزسوڈانی دارالحکومت کی سڑکوں پر فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے خاص طور پر ایئرپورٹ اسٹریٹ پر سیکیورٹی کا سخت پہرا دیکھا گیا۔اے ایف پی کے صحافی کے مطابق سیکڑوں مظاہرین کو سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ مظاہرین نے شاہراہ 60 پر کھڑی رکاوٹیں ہٹا دیں۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Hind Samachar
Hind Samachar

کووڈ- 19 چیلنجز کے با جود ہندوستان- امریکہ کے تعلقات نئے مقام پر پہنچے: سندھو

کووڈ- 19 چیلنجز کے با جود ہندوستان- امریکہ کے تعلقات نئے مقام پر پہنچے: سندھو
  • 4m
  • 0 views
  • 0 shares

واشنگٹن: امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان-امریکہ تعلقات نے کووڈ-19 سے جڑے چیلنجوں کے باوجود کئی بڑے مقام حاصل کئے ہیں۔ سندھو نے انڈیا - یو ایس فورم کے پانچویں ایڈیشن کے دوران جمعرات کو کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے در پیش چیلنجز کے باوجود کئی بڑے مقام حاصل کئے ہیں ۔ ہم دیکھا ہے کہ ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کا تاریخی دورہ کیا،(امریکی) صدر جو بائیڈن کے ساتھ ان کی آمنے سامنے ون سربراہی ملاقات ہوئی اور کواڈ لیڈروں کی آمنے سامنے میٹنگ ہوئی ۔ سندھو نے کہا کہ امریکی انتظامیہ، پارلیمنٹ، صنعت، تارکین وطن اور امریکی عوام 2021 میں ہندوستان کی مدد کے لیے سامنے آئے، جب ہندوستان موسم گرما میں عالمی وبا کی دوسری لہر کا شکار ہوا تھا۔ صدر بائیڈن نے وزیر اعظم مودی سے بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب گزشتہ سال امریکہ میں انفیکشن کے کیسز بڑھے تو ہندوستان نے کس طرح امریکہ کا ساتھ دیا تھا۔
سندھو نے کہا کہ پورے امریکہ سے ہمیں یہ حمایت ہمارے قریبی رشتو کی گواہی دہتا ہے۔ ہندوستان کی دوسری لہر سے ٹھیک پہلے، ہندوستان نے دنیا کے 90 سے زیادہ ممالک کو ویکسین بھیجی تھی اور یہ دیکھ کر دل خوش ہوا کہ ہمارے دوست اور امریکہ جیسے شراکت داروں نے ہندوستان کی ضرورت کے وقت اسی طرح مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض میں، دونوں ممالک نے اپنی شراکت داری کو جاری رکھا۔ وزیر اعظم مودی نے صدر بائیڈن کے ذریعہ منعقدہ کئی سربراہی اجلاسوں میں حصہ لیا ہے، جیسے اپریل میں موسم پر آن لائن سمٹ، ستمبر میں COVID-19 پر آن لائن کانفرنس، اکتوبر میں روم میں G20 کے دوران گلوبل سپلائی چین سمٹ، نومبر میں گلاسگو میں COP-26 کے دوران بلڈ بیک بیٹر فرا دی ورلڈ سمت کانفرنس وغیرہ ۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Urdu Leaks
Urdu Leaks

ملعون وسیم رضوی ہندو بن گیا!

ملعون وسیم رضوی ہندو بن گیا!
  • 10m
  • 0 views
  • 0 shares

ملعون وسیم رضوی ہندو بن گیا

لکھنو_ شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیئرمین ملعون وسیم رضوی آج (پیر کو) اسلام چھوڑ کر ہندو بن گیا ۔ قرآن پاک کی آیات حذف کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دینے والا ملعون وسیم رضوی نے ہندو مذہب قبول کرلیا۔ اتر پردیش کے غازی آباد میں داسنا دیوی مندر شیو شکتی دھام کے مہنت یتی نرسمہانند گری مہاراج نے ملعون وسیم رضوی کو سناتن دھرم میں شامل کرلیا۔ ہندو مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے وسیم رضوی کے ہندو بننے کا خیرمقدم کیا ہے۔ملعون وسیم رضوی کی کتاب پر بھی کافی تنازعہ ہوا تھا

کچھ دن قبل ملعون وسیم رضوی نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ انہیں مرنے کے بعد دفنانے کے بجائے ہندو رسم و رواج کے مطابق سپرد خاک کیا جائے۔ قبل ملعون وسیم رضوی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی، اس سے قبل ہی مذہبی رہنماؤں نے کہا تھا کہ انہیں قبرستان میں دفنانے کی جگہ نہیں دی جائے گی۔ اسی لیے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں۔ صرف مہنت یاتی نرسمہانند گری مہاراج کو ہی اپنی چتا کو آگ دینا چاہیے۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں

No Internet connection