واشنگٹن،28اکتوبر- امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ اْنہوں نے افغانستان سے امریکہ کی فوج کے انخلا کے تفصیلی جائزے کا حکم دیا ہے جہاں امریکہ نے دو دہائیوں سے جاری جنگ اگست میں ختم کر دی تھی۔بدھ کو واشنگٹن کے قریب فارن سروس انسٹیٹیوٹ میں قانون سازوں اور سفارت کاروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے اینٹنی بلنکن کا کہنا تھا کہ "میں نے انخلا کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور لوگوں کو منتقلی کے عمل کے مفصل جائزے کا حکم دیا ہے۔"اْنہوں نے افغانستان سے انخلا کے معاملے پر محکمہ?

