Taasir Urdu Daily
Taasir Urdu Daily

انگلینڈ کی خواتین کرکٹر فران ولسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا

انگلینڈ کی خواتین کرکٹر فران ولسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا
  • 29d
  • 0 views
  • 2 shares

لندن ، 28 اکتوبر۔ انگلینڈ کی خواتین کرکٹر فران ولسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ولسن ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گی۔29 سالہ ولسن نے اپنے 11 سال کے کیریئر میں ملک کے لیے 64 بین الاقوامی میچ کھیل چکی ہیں۔انہوں نے تین عالمی کپ میں ملک کی نمائندگی کیا ہے۔ وہ 2017میں لارڈس میں آئی سی سی خواتین عالمی کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کا حصہ رہی ہیں۔اپنی عمدہ فیلڈنگ کے لیے مشہور، ولسن نے 2019 میں ایسیکس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے یادگار کیچ لیا۔ ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 2019 میںپاکستان کے خلاف کیا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے49گیندوں میں85رن کی جارحانہ اننگ کھیلی تھی۔ ایک آفیشیل ریلیز میں ولسن نے کہاکہ میں گزشتہ 10 سالوں سے اپنے ملک کے لئے کھیلنے کو لے کر ناقابل یقین حد تک فخر محسوس کر رہی ہوں اور اب انٹرنیشنل ور ہے۔ میں ان چیلنجوں کے لئے پرعزم ہوںجو میرے کھیل کیریئر کے اگلے گھریلو کرکٹ میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے لئے کھیلنا آپ کو ایک الگ حد تک لے جاسکتا ہے ۔ اور میں ان تجربوں کیلئے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے میدان پر اور باہر بہتربنایا ہے۔ میں نے کچھ بہترین ٹیموں کے ساتھ جو یادیں بنائی ہیں، انہیں ہمیشہ سمیٹ کر رکھوں گی

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Hind Samachar
Hind Samachar

سرینگر میں آتنک کے خلاف فوج کو بڑی کامیابی، فوج نے مار گرائے ٹی آر ایف کمانڈر مہران سمیت 3آتنکی

سرینگر میں آتنک کے خلاف فوج کو بڑی کامیابی، فوج نے مار گرائے ٹی آر ایف کمانڈر مہران سمیت 3آتنکی
  • 10m
  • 0 views
  • 1 shares

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سرینگر میں بدھ کی شام کو پولیس نے ایک مختصر جھڑپ کے دوران 3 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'سری نگر کے رام باغ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جونہی آپریشن شروع کیا تو وہاں پر موجود دہشت گردوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔'
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران تین ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے اس بارے میں بتایا کہ 'سری نگر کے رام باغ علاقے میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں اوراسی کے ساتھ آپریشن بھی اختتام پذیر ہوا ہے۔'
مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت مہران یاسین شالہ ولد محمد یاسین نواسی جمالتہ ایم آر گنج ،باسط ملک ولد علی محمد ملک نواسی نوپورہ صفاکدل اور منظور احمد ولد ثناء اللہ میر نواسی بابر پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
اس دوران آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ رام باغ مڈبھیڑ میں مارے گئے 3ملی ٹینٹوں میں سے ایک مہران ٹی آر ایف کا کمانڈر تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس طویل عرصہ سے اس کا پیچھا کر رہی تھی۔خاص کر حال ہی میں 2ٹیچروں و دیگر شہریوں کے قتل کے سلسلے میں اس کا نام سامنے آنے کے بعد۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں

No Internet connection