Taasir Urdu Daily
Taasir Urdu Daily

گھٹنے نہ ٹیکنے پرکوئنٹن ڈی کاک نے مانگی معافی

گھٹنے نہ ٹیکنے پرکوئنٹن ڈی کاک نے مانگی معافی
  • 29d
  • 0 views
  • 6 shares

ابوظہبی28اکتوبر- حالیہ جنوبی افریقہ کے 28 سالہ تجربہ کار وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے 'بلیک لائیوز میٹر' کیلئے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈی کاک کے اس فیصلے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ دراصل جہاں پوری دنیا 'بلیک لائیوز میٹر' کے لیے شدید احتجاج کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی افریقی وکٹ کیپر بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ سے قبل 'بلیک لائیوز میٹر' ایونٹ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ ڈی کاک کے اس بڑے فیصلے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے بھی سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف فائنل پلیئنگ الیون سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔ڈی کاک کے اس بڑے فیصلے کے بعد سب سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے کے لیے خود کو غیر دستیاب قرار آگئی۔ تاہم معاملہ مزید طول پکڑتا دیکھ کر ہونہار افریقی کھلاڑی نے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ ، میں اس مسئلے کو کبھی بڑا نہیں کرنا چاہتا تھا، میں نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھانے کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ اس کے علاوہ بحیثیت کھلاڑی میں اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ بحیثیت کھلاڑی ہم پر اس حوالے سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Urdu Leaks
Urdu Leaks

کورونا نئے ویرئنٹ سے دنیا بھرمیں خوف، کئی ممالک میں پروازوں پرپابندی، حکومت ہند بھی چوکس

کورونا نئے ویرئنٹ سے دنیا بھرمیں خوف، کئی ممالک میں پروازوں پرپابندی، حکومت ہند بھی چوکس
  • 5m
  • 0 views
  • 0 shares

نئی دہلی: کووڈ 19 عالمی وباء کی ایک اورقسم اومیکرون کی تصدیق کے بعد متعدد ممالک نے احتیاطی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان بھی شامل ہے، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی او کی وزراء کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے ویرئنٹ سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ اس دوران بعض ریاستوں میں بھی احتیاطی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں

No Internet connection