بھونیشور، 28 اکتوبر ۔ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس (کے آئی ایس ایس) میں اسکولوں کے لیے ہندوستان کے پہلے فیفا فٹ بال برائے اسکول پروگرام کا آغاز کیا۔فٹ بال فار اسکولز فیفا کے زیر انتظام دنیا بھر میں چلنے والا ایک پرجوش پروگرام ہے، جس کا مقصد تقریباً 700 ملین بچوں کی تعلیم، ترقی اور بااختیار بنانے میں شراکت دار ی ادا کرنا ہے۔ یہ فٹ بال کے کھیل کو دنیا بھر کے لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'کھیلوں میں سرمایہ کاری نوجوانوں میں سرمایہ کاری ہے اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ تعلیمی نظام میں فٹ بال کی سرگرمیوں کو شامل کرنے کے لیے اس طرح کے اشتراک سے فٹ بال کو لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کے لیے زمینی سطح مزید قابل رسائی ہو جائے گا''۔افتتاحی تقریب میں سوئٹزرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نک گوگر اور فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے بھی اپنی موجودگی درج کرائی۔اپنے ورچوئل خطاب میں، ڈاکٹر نک گوگر نے کہا،'ریاست اوڈیشہ، نوین پٹنائک کی قیادت میں، کھیلوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہی ہے اور اس نے پوری قوم کے لیے ایک مثال قائم کی ہے'۔فیفا فٹ بال فار اسکولز پروگرام کے آغاز کے سلسلے میں، 25 اکتوبر کوکی آئی ایس ایس میں فیفا کی طرف سے تین روزہکیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ - ٹرین دی ٹرینر کا انعقاد کیا گیا۔اڈیشہ کے تمام اضلاع سے 100 سے زیادہ جسمانی تعلیم کے اساتذہ اورکے آئی آئی ٹی اور کے آئی ایس ایس کے 100 سے زیادہ فٹ بال کھلاڑیوں نے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا جس میں کلاسز کے ساتھ ساتھ فیلڈ سیشن بھی شامل تھے۔