Wednesday, 02 Dec, 6.45 pm Taasir Urdu Daily

صفحۂ اول
دہلی کے لیے اگلے 4 ،5 دن خطرناک، محکمہ موسمیات کا انتباہ

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 02-December-2020

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار خراب ہونے والا ہے۔ ماہرین موسمیات نے بھی اس بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے سبب 4 دسمبر سے 7 دسمبر تک صورتحال مزید سنگین ہونے کی امید ہے۔ فی الحال دہلی کی ہوا کا معیار 'انتہائی ناقص' زمرے میں ہے۔ منگل کے روز اس شہر میں 24 گھنٹے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) 367 رہا۔ پیر کو یہ 318 تھا جبکہ اتوار کے دن 268 تھا۔ واضح رہے کہ صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی 'اچھا'، 51 اور 100 کے درمیان 'اطمینان بخش'، 101 سے 200 کے درمیان درمیانہ ، 201 اور 300 کے درمیان 'خراب'، 301 اور 400 کے درمیان سنگین ،401 سے 500 کے درمیان انتہائی سنگین کے زمرے میں آتے ہیں۔گزشتہ مہینے بھی دہلی میں نو دن خراب ہوا کے معیار کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔روزانہ ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق موسم کی وجہ سے ہوا کا معیار بہت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ 4 دسمبر سے 7 دسمبر تک ہوا کے معیار شدید زمرے سے 'انتہائی سنگین زمرے میں پہنچ جائیں گے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے محکمہ ماحولیاتی نگرانی اور ریسرچ سنٹر کے سربراہ وی کے سونی نے کہاکہ ویسٹرن ڈسٹربنس 4 دسمبر کو آرہا ہے جس کی وجہ سے ہوا کی رفتار بہت سست ہوگی۔ ہوا کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے آلودگی والے ذرات بڑھ سکتے ہیں۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ بدھ کے روز ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily
Top