Taasir Urdu Daily
Taasir Urdu Daily

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • 38d
  • 0 views
  • 0 shares

لندن /دوحہ،۲۸؍اکتوبر- عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی مانگ اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتیں 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ادھر ایل این جی کے سب سے بڑے ایکسپورٹر قطر نے بھی گیس کی بلند ترین قیمتوں پر ناخوشگواری کا اظہار کیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز برینٹ تیل کی قیمت1.9فیصد اضافے کیساتھ 83.96ڈالرز فی بیرل ہوگئی جو کہ ساتھ سال کی بلند ترین سطح ہے اس سے قبل اکتوبر 2014میں برینٹ کی عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 92.78ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی،جس کیبعد دسمبر 2014میں 62.06 ڈالرز فی بیرل تک گر گئی تھی اس کے بعد سے اب تک قیمتیں 81ڈالرز تک نہیں پہنچی تھیں، تاہم 3سال قبل جون 2018میں بھی برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 80.53ڈالرز رہی تھی۔گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت بھی 2فیصد اضافے کیساتھ 81.14ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اوپیک اور تیل کے دیگر بڑے پیداواری ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے حالیہ فیصلے نے عالمی سپلائی کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔تجزیہ کار کریگ ارلام کاکہناہیکہ عالمی منڈی میں جس کے اعصاب اب بھی واضح ہیں،آئندہ مہینوں میں توانائی کا بحران ایک بڑی تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا اس سال کے آخر میں تیل کو3ہندسوں میں دیکھ کر حیرت ہوگی؟ شاید نہیں۔ گزشتہ ہفتے قدرتی گیس کی ریکارڈ قیمتوں کے باعث تیل کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ہوا تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ تبصروں کے بعد ان میں نرمی آئی۔ موسم سرما سے قبل گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،جس نے کچھ صارفین کو گیس سے خام تیل کی طرف آنے پر آمادہ کیا۔ ایک اور تجزیہ کار بجارنے شیل ڈروپ نے کہاکہ قدرتی گیس کی انتہائی زیادہ(مہنگی) قیمتیں قدرتی گیس کی جگہ تیل کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کرسکتی ہیںلیکن ہم نے اس سے پہلے کبھی اس طرح کی صورتحال کا تجربہ نہیں کیا جس میں قدرتی گیس کی قیمتیں تیل کی شقیمت سے دوگنی ہوں۔دوسری جانب قطری وزیر توانائی سعد القابی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئیکہاکہ میں موجودہ عالمی قیمتوں سے مطمئن نہیں جو کہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ انتہائی زیادہ قیمتیں صارفین کے لیے منفی رجحان رکھتی ہیں اور گاہکوں کا مطمئن ہونا میرے لیے سب سے اہم چیز ہے،اگر گاہک ناخوش ہے تو وہ خریداری نہیں کریگا۔قابی نے کہا کہ قطر کی زیادہ سے زیادہ سالانہ پیداوار 77 ملین ٹن ہے۔ ،ہم نے کبھی بھی اس سیکم پیداوار نہیں کی او ر نہ ہی ہم اس سے اوپر آئے ہیں،ہم مستقل مزاجی کیساتھ پیداوار کررہے اور ہم جو کچھ کر سکتے ہیں پیدا کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کیمطابق یورپی اور برطانیہ کی گیس کی قیمتیں گذشتہ ہفتے بڑھ کرآسمان کو چھو گئی ہیں۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Urdu Leaks
Urdu Leaks

ملعون وسیم رضوی ہندو بن گیا!

ملعون وسیم رضوی ہندو بن گیا!
  • 4m
  • 0 views
  • 0 shares

ملعون وسیم رضوی ہندو بن گیا

لکھنو_ شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیئرمین ملعون وسیم رضوی آج (پیر کو) اسلام چھوڑ کر ہندو بن گیا ۔ قرآن پاک کی آیات حذف کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دینے والا ملعون وسیم رضوی نے ہندو مذہب قبول کرلیا۔ اتر پردیش کے غازی آباد میں داسنا دیوی مندر شیو شکتی دھام کے مہنت یتی نرسمہانند گری مہاراج نے ملعون وسیم رضوی کو سناتن دھرم میں شامل کرلیا۔ ہندو مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے وسیم رضوی کے ہندو بننے کا خیرمقدم کیا ہے۔ملعون وسیم رضوی کی کتاب پر بھی کافی تنازعہ ہوا تھا

کچھ دن قبل ملعون وسیم رضوی نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ انہیں مرنے کے بعد دفنانے کے بجائے ہندو رسم و رواج کے مطابق سپرد خاک کیا جائے۔ قبل ملعون وسیم رضوی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی، اس سے قبل ہی مذہبی رہنماؤں نے کہا تھا کہ انہیں قبرستان میں دفنانے کی جگہ نہیں دی جائے گی۔ اسی لیے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں۔ صرف مہنت یاتی نرسمہانند گری مہاراج کو ہی اپنی چتا کو آگ دینا چاہیے۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Qaumi Awaz
Qaumi Awaz

نتیش حکومت کا شراب بندی قانون پوری طرح سے ناکام: دیپانکر

نتیش حکومت کا شراب بندی قانون پوری طرح سے ناکام: دیپانکر
  • 8m
  • 0 views
  • 0 shares

سمستی پور: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ لیلنسٹ) کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹہ چاریہ نے بہار میں شراب بندی قانون کو پوری طرح سے ناکام بتاتے ہوئے نتیش حکومت سے قانون میں تبدیلی کر کے کوئی متبادل راہ تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دلبدل نے تبدیل کی سیتا پور کی سیاسی تصویر

دیپانکر بھٹہ چاریہ نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کا شراب بندی اور سوشاسن کا دعویٰ پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج گاﺅں ۔ گاﺅں میں شراب کی فروخت ہو رہی ہے۔ زہریلی شراب سے لوگوں کی مسلسل اموات ہو رہی ہیں۔

پارٹی جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ نتیش حکومت میں شراب مافیا بڑی تیز سے پنپ رہے ہیں اور شراب بندی کی مار غریبوں پر پڑ رہی ہے۔ انہوں نے زہریلی شراب سے سمستی پور اور گوپال گنج سمیت دیگر علاقوں میں ہوئی اموات کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے متوفیوں کے اہل خانہ کو وافر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

بابری مسجد شہادت کی 29ویں برسی، مظلومین کو ابھی بھی انصاف کا انتظار

دیپانکر بھٹہ چاریہ نے سمستی پور ضلع کے روسڑا میں صفائی ملازم کی ہوئی موت اور نامہ نگاروں پر ہوئے جھوٹے مقدمے کے معاملے میں قصور وار پولیس اہلکاروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافتی پروگرام میں سی پی آئی ایم ایل کے پولٹ بیورو رکن دھریندر جھا اور ضلع سکریٹری پروفیسر امیش کمار بھی موجو د تھے۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں

No Internet connection