ابوظہبی28اکتوبر- حالیہ جنوبی افریقہ کے 28 سالہ تجربہ کار وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے 'بلیک لائیوز میٹر' کیلئے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈی کاک کے اس فیصلے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ دراصل جہاں پوری دنیا 'بلیک لائیوز میٹر' کے لیے شدید احتجاج کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی افریقی وکٹ کیپر بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ سے قبل 'بلیک لائیوز میٹر' ایونٹ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ ڈی کاک کے اس بڑے فیصلے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے بھی سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف فائنل پلیئنگ الیون سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔ڈی کاک کے اس بڑے فیصلے کے بعد سب سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے کے لیے خود کو غیر دستیاب قرار آگئی۔ تاہم معاملہ مزید طول پکڑتا دیکھ کر ہونہار افریقی کھلاڑی نے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ ، میں اس مسئلے کو کبھی بڑا نہیں کرنا چاہتا تھا، میں نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھانے کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ اس کے علاوہ بحیثیت کھلاڑی میں اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ بحیثیت کھلاڑی ہم پر اس حوالے سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔