Dailyhunt
تلنگانہ میں تین دن تک بارش کی پیش گوئی، کئی اضلاع میں یلو الرٹ جاری

تلنگانہ میں تین دن تک بارش کی پیش گوئی، کئی اضلاع میں یلو الرٹ جاری

اعتماد 3 weeks ago

ذرائع:محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ جمعہ کو عادل آباد، نظام آباد، سنگاریڈی اور میدک کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز عادل آباد، نظام آباد، میدک، جگتیال، سرسیلا اور جنگاؤں اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ اتوار کے روز عادل آباد، نظام آباد، میدک، جگتیال، سرسیلا، بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری، کتہ گوڈیم اور جانگاؤں اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily