Dailyhunt
گجویل میں کشیدگی: کانگریس کارکنوں کا کے سی آر کی رہائش گاہ پر گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور شدید احتجاج

گجویل میں کشیدگی: کانگریس کارکنوں کا کے سی آر کی رہائش گاہ پر گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور شدید احتجاج

اعتماد 1 week ago

تلنگانہ 4 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے گجویل میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب کانگریس ضلع صدر آنکشا ریڈی اور پارٹی کارکنوں نے ایم ایل اے کیمپ آفس کا گھیراؤ کیا۔ جو سابق سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو کی سرکاری رہائش گاہ ہے مظاہرین نے کے سی آر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے عدم کارکردگی پر سخت احتجاج کیا۔کانگریس کارکنوں نے الزام لگایا کہ کیمپ آفس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تصویر موجود نہیں ہے، جس پر انہوں نے خود تصویر نصب کر دی۔ احتجاج کے دوران مشتعل کارکنوں نے دفتر کے شیشے اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔دوسری جانب سابق وزیر ہریش راو نے کانگریس کارکنوں کی اس کارروائی کی مذمت کی، اور الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ایما پر کے سی آر کے کیمپ آفس پر یہ حملہ کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily