Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سی وی آنند نے تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کے طور پر عہدہ سنبھال لیا

سی وی آنند نے تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کے طور پر عہدہ سنبھال لیا

اعتماد 0 months ago

تلنگانہ (یکم مئی 2026) تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کے طور پر سینئر آئی پی ایس افسر سی وی آنند نے آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ صبح وہ ڈی جی پی آفس پہنچے جہاں اعلیٰ پولیس افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے گارڈ آف آنر کو بھی قبول کیا، جس کے بعد مقررہ وقت پر انہوں نے تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھال لیا۔1991 بیچ کے آئی پی ایس افسر سی وی آنند کو فیلڈ سے لے کر ریاستی سطح تک وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں متحدہ ورنگل، عادل آباد اور نظام آباد اضلاع میں اے ایس پی اور ایس پی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ماؤ نواز اثر والے علاقوں میں بھی انہوں نے مؤثر انداز میں امن و امان برقرار رکھا۔بعد ازاں وہ حیدرآباد پولیس کمشنر، سائبرآباد کمشنر، ٹریفک کمشنر اور محکمہ داخلہ کے خصوصی چیف سکریٹری جیسے اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily