Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نارائن پیٹ میں شدید گرمی کے باعث بائیک میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

نارائن پیٹ میں شدید گرمی کے باعث بائیک میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

اعتماد 0 months ago

ذرائع:تلنگانہ کے نارائن پیٹ ٹاؤن کے منڈی محلہ میں شدید دھوپ اور گرمی کی شدت کے باعث ایک بائیک میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ واقعہ کے وقت وہاں موجود مقامی افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا گیا۔خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر جمع ہوگئے۔ شدید گرمی اور دھوپ کے باعث اس طرح کے حادثات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کے نارائن پیٹ میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily