Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیدرآباد کے پی ایم ایکتا مال منصوبے پر کے ٹی آر کے شدید تحفظات، تحقیقات کا مطالبہ

حیدرآباد کے پی ایم ایکتا مال منصوبے پر کے ٹی آر کے شدید تحفظات، تحقیقات کا مطالبہ

اعتماد 1 day ago
ذرائع:

حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر)نے حیدرآباد کے رائے درگ میں مجوزہ پی ایم ایکتا مال منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کے ٹی آر نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کو خط لکھ کر منصوبے میں عوامی اراضی اور مرکزی فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کے ٹی آر کے مطابق اس منصوبے کے لیے 202 کروڑ روپے کی مرکزی امداد دی جارہی ہے، جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت 2,059.81 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رائے درگ میں تقریباً 6.30 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی بھی منصوبے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو تقریباً 9 لاکھ مربع فٹ تعمیر شدہ رقبہ حاصل ہوگا، جبکہ نجی ڈیولپر کو کم از کم 18 لاکھ مربع فٹ رقبہ فراہم کرنے کی ضمانت دی گئی ہے، جو حکومت کے حصے سے دوگنا ہے۔ کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ منصوبے کے ٹینڈر کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، مرکزی حکومت کی جانب سے مزید فنڈز جاری کرنے کا عمل روکا جائے اور پورے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے زمین کی قیمت کے تعین، ٹینڈر کی شرائط، مالیاتی ماڈل اور بولیوں کی جانچ کے عمل کی بھی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ عوامی اراضی اور عوام کا پیسہ عوام کی ملکیت ہے اور اسے کسی نجی فریق کو غیر متناسب فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily