Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اندرامّا ہاؤسز ٹاورز اسکیم: درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

اندرامّا ہاؤسز ٹاورز اسکیم: درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

اعتماد 7 hrs ago

ذرائع:تلنگانہ حکومت نے 'اندراّمّا ہاؤسز ٹاورز' اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کردی ہے۔ اب اہل افراد 15 اگست تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ درخواستیں 21 جولائی سے می سیوا مراکز، آن لائن پورٹل اور می سیوا واٹس ایپ سروس کے ذریعے وصول کی جارہی ہیں۔ حکومت کو پیر کی شام تک او آر آر کے اطراف کے 16 اسمبلی حلقوں سے 46,121 درخواستیں موصول ہوچکی تھیں۔ اسکیم کے تحت ریاست میں ایک لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 16 حلقوں میں 7,340 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily