Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کویتا کا فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایاجات فوری جاری کرنے کا مطالبہ

کویتا کا فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایاجات فوری جاری کرنے کا مطالبہ

اعتماد 1 day ago

ورنگل: تلنگانہ رکشنا سینا کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپس کے بقایاجات فوری جاری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

ہنمکنڈہ میں طلبہ کے ساتھ ریالی میں شرکت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم ادا نہ ہونے کے باعث طلبہ اور چھوٹے پرائیویٹ کالجس مشکلات کا شکار ہیں۔

class="isSelectedEnd">کویتا نے کہا کہ لاکھوں طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے باوجود اسناد حاصل نہیں کرپا رہے، جس کے باعث انہیں روزگار کے حصول میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمبلی اجلاس میں طلبہ کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے فیس ری ایمبرسمنٹ کے تمام بقایاجات فوری جاری کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بقایاجات کی ادائیگی تک تلنگانہ رکشنا سینا طلبہ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily