حیدرآباد: تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس آئی اور کانسٹیبل بھرتیوں کے لیے عمر کی حد فوری طور پر بڑھائی جائے۔ انہوں نے ایس آئی کے لیے عمر کی حد 38 سال اور کانسٹیبل کے لیے 36 سال کرنے کا مطالبہ کیا۔ کویتا نے کہا کہ ریاست میں تقریباً 20 ہزار کانسٹیبل پوسٹیں خالی ہیں، لیکن حکومت نے صرف 7 ہزار پوسٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے تمام خالی آسامیوں پر تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عمر کی حد میں اضافے کے لیے جدوجہد کرنے والے امیدواروں کو تلنگانہ رکشنا سینا کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

