Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیدرآباد کے سابق میئر اور مجلس کے سینئر دلت لیڈر عالم پلی پوچیا کا انتقال

حیدرآباد کے سابق میئر اور مجلس کے سینئر دلت لیڈر عالم پلی پوچیا کا انتقال

اعتماد 18 hrs ago

حیدرآباد کے سابق میئر اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر دلت لیڈر عالم پلی پوچیا اتوار کو انتقال کرگئے۔حیدرآباد کی بلدیاتی سیاست میں ایک اہم دور ایسا بھی گزرا ہے جب مجلس اتحاد المسلمین نے غیر مسلم اور دلت امیدواروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی تھیں۔ اسی سلسلے کی ایک نمایاں مثال عالم پلی پوچیا ہیں، جو 1989سے 1991 میں حیدرآباد کے میئر منتخب ہ تھے۔ اس وقت حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت شہر کا بلدیاتی نظام چلتا تھا۔عالم پلی پوچیا ان دلت امیدواروں میں شامل تھے جنہیں مجلس نے بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتارا تھا۔ مجلس کی جانب سے حیدرآباد میں دلت امیدواروں کو میئر کے عہدے تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا۔یہ دور حیدرآباد کی مقامی سیاست میں اس لحاظ سے بھی قابل ذکر ہے کہ مجلس نے بعض بلدیاتی حلقوں میں ہندو اور درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو نمائندگی دی۔ دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ ان کے انتقال سے صرف ایک روز قبل مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ایک عوامی جلسے کے دوران عالم پلی پوچیا کو یاد کیا تھا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily