حیدرآباد (30 اپریل 2026) حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے 18 ماہ کے بچے کے جگر کی کامیابی سے پیوند کاری کرکے ایک نادر کارنامہ انجام دیا۔ گلائکوجن اسٹوریج کی بیماری میں مبتلا بچے کو 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد بچا لیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بچے کے والد کے جگر کا ایک حصہ نکال کر بچے میں ٹرانسپلانٹ کر دیا۔ پیچیدہ آپریشن آروگیہ شری اسکیم کے تحت مفت کیا گیا تھا۔ وزیر صحت دامودر راجہ نرسمہا نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ سرکاری ہسپتال میں اتنی پیچیدہ سرجری کو انتہائی نایاب قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بچے کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

